بہو پر تشدد، زبردستی تیزاب پلانے کا نوٹس، لاہور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی

بہو پر تشدد، زبردستی تیزاب پلانے کا نوٹس، لاہور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے سسرالیوں کی جانب سے بہو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے زبردستی تیزاب پلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن فیصل آباد کو کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میں دو بچوں کی ماں ممتاز بی بی پر پہلے اسکے سسرالیوں نے  تشدد کیا اور پھر اسے زبردستی تیزاب پلا دیا۔ خاتون کی حالت غیر ہونے پر ملزمان اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔