بھتہ خوری، ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

لاہور( نامہ نگار) گرین ٹائون پولیس نے بھتہ خوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بھائی ڈکیت گینگ کے سرغنہ محمود بھائی کراچی والا کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر کے ان سے مختلف وارداتوں میں  لوٹے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، طلائی زیورات ،نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔  ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار کی ہدایت پر ایس ایچ او گرین ٹائون محمد شریف سندھو کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کراچی سے مفرور خطرناک ڈاکوں اور بھتہ خوروں کے سرغنہ محمود بھائی کراچی والا کو خفیہ اطلاعات کی روشنی میں ریڈ کر کے اس کے ساتھی مسرور عالم سمیت گرفتار لیا ۔ دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی میں بھی بھتہ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں اشتہاری ہیں۔ ملزموں نے تھانہ گرین ٹائون، ٹائون شپ اور ستوکتلہ میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔  ملزم کراچی پولیس کو بھتہ خوری اور ڈکیتیوں سمیت انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں ۔