امریکہ میں کروڑوں کا فراڈ کرنیوالا لاہور پہنچنے پر گرفتار

امریکہ میں کروڑوں کا فراڈ  کرنیوالا لاہور پہنچنے پر گرفتار

لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے امیگریشن نے امریکہ میں کروڑوں کا فراڈ کر کے جعلی میکسیکن پاسپورٹ اور جعلی پاکستانی ویزہ پر لاہور پہنچنے والے عامر احمد کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ میں سے 5 کروڑ روپے سے زائد کے ڈالر اور یورو برآمد کر لئے۔  گزشتہ روز ایمریٹس ائر لائن پر لاہور پہنچنے والے میکسیکن پاسپورٹ کے مالک فیصل سنی کا پاسپورٹ جعلی ہونے پر ایف آئی اے نے اسے گرفتار کر لیا ملزم کا ڈیٹا کمپیوٹر میں ڈالنے پر ملزم کی شناخت عامر احمد کے نام سے ہوئی جبکہ اس کے ہینڈ بیگ میں سے ایک لاکھ 76 ہزار ڈالر اور ایک  لاککھ 24 ہزار یورو برآمد ہوئے۔