ٹرین تلے آکر خاتون جاں بحق، دیگر حادثات میں 8 افراد زخمی

ٹرین تلے آکر خاتون جاں بحق، دیگر حادثات میں 8 افراد زخمی

فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی کے قریب ترین کی زد میں آکر جواں سال خاتون جاں بحق ہو گئی 40 سالہ خاتون نازیہ بی بی ریلوے لائن عبور کر رہی تھی کہ کراچی سے آنے والی مسافر ٹرین کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گئی۔کالاخطائی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو عورتوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے اعوان مسلم کے قریب رکشہ موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک پر بجری پر چڑھ کر الٹ گیا رکشہ سوار دوعورتوں سمیت چھ افراد زخمی علاوہ ازیں موٹرسائیکل سے گر کر دو افراد زخمی ہو گئے۔