معمولی تلخ کلامی پر گارڈ کی فائرنگ سے وکیل قتل‘ دو نوجوانوں کی تشدد زدہ نعشیں برآمد

معمولی تلخ کلامی پر گارڈ کی فائرنگ سے وکیل قتل‘ دو نوجوانوں کی تشدد زدہ نعشیں برآمد

 لاہور+ کاہنہ + فیروز والہ (نامہ نگاران) وکیل سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ جھولکے سٹاپ کے رہائشی خادم حسین کے بیٹے علی وقاص کا چند روز قبل مقامی پراپرٹی ڈےلر کے دفتر کے سکیورٹی گارڈ آصف سے کسی بات پر جھگڑا ہوگےا ۔جس پر علی وقاص نے پراپرٹی ڈےلر دفتر کے مالک کو اس کی شکایت کی۔جس کی سکیورٹی گارڈ آصف نے دل میں اس بات کی رنجش رکھی۔گزشتہ روز علی وقاص دوبارہ پراپرٹی ڈےلر کے دفتر پر آیا تو سکیورٹی گارڈآصف نے فائرنگ کرکے علی وقاص کو زخمی کر دےا ۔زخمی علی وقاص کو طبی امدادکے لئے ہسپتال لے جایا گیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم آصف کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اوراس سے تفتےش جاری ہے۔ نامعلوم افراد نے اجنبی نوجوان کو گولی مار کر اس کی نعش قصبہ بھاگوڈیال کھیت میں پھینک دی اپر چناب نہر سے نامعلوم 25 سالہ نوجوان کی نعش ملی ہے پولیس کے مطابق مقتول کو قتل کرنے کے بعد نامعلوم افراد کی نعش نہر میں پھینک دی پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔