مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اسفن یار بھنڈارہ کو نااہل قرار دینے کی رخواست تین ہفتوں میں جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اسفن یار بھنڈارہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست میں جواب داخل کرانے کیلئے انہیں تین ہفتوں کی مہلت دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پاکستان تحریک انقلاب کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ اسفن یار بھنڈارہ مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بنے ہیں، ان کیخلاف نیب سندھ میں ریفرنسز زیر سماعت ہیں مگر انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ان ریفرنسز کا ذکر نہیں کیا، رکن قومی اسمبلی کاغذات نامزدگی میںریفرنسز سے متعلق حقائق چھپانے پر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا ان کی بطور رکن اسمبلی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے، اسفن یار بھنڈارہ کی طرف سے رانا محمد افضل ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر استدعا کہ انہیں جواب داخل کرنے کیلئے وقت دیا جائے ، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کر دی ۔