مختصر عدالتی خبریں

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) قتل کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت 5 ملزمان کو گواہان کے منحرف ہونے پر بری، ملزمان میں اکرم، عاصم، آصف، قاسم اور نازیہ بی بی شامل ٭۔معذور کوٹہ کی بنیاد پر ایف ایس سی نمایاں نمبر لینے والی طالبہ کو داخلہ نہ دینے کیخلاف درخواست پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ایک ہفتے میں جواب طلب٭۔ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم ٭ ۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی غالب بندیشہ کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست میں سولہ دسمبر تک جواب طلب ٭۔ ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاﺅن سپورٹس کلب سے ساڑھے نو لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے تین ماہ میں جواب طلب ٭۔ حدود کے 2 مختلف مقدمات میں ملوث ملزم عدم ثبوتوں کی بناءپر بری