محرم الحرام میں قیام امن کیلئے سپیشل کنٹرول روم قائم

لاہور(نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) محرم الحرام میں امن وا مان کو بہتر بنانے کے لئے اےس پی سےکورٹی کیپٹن (ر)ملک لیاقت نے سپیشل کنٹرول روم قائم کر دیا ہے ۔جس میں تمام مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ ہورہی ہے اور محرم الحرام کے تمام ایام میں جاری رہے گی۔سپیشل کنٹروم روم کاانچارج ڈی ایس پی سکیورٹی ،ہیڈ کواٹرز پرویزحسین بٹ کو بنایا گیا ہے۔سپیشل کنٹرول روم میں فون نمبر بطور ایکسچینج 99211546,99211545,99211544اور99211553بطور فیکس استعمال ہو گا۔جس کے ذریعے پولیس افسران کے درمیان رابطہ قائم ہوسکے گا۔سپیشل کنٹرول روم میں پولیس اہلکارتین شفٹوں میں کام کریں گے۔