لاہور ہائیکورٹ بار میں پروفیسر غلام اعظم کی غائبانہ نماز جنازہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلا نے سابق امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش پروفیسر غلام اعظم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ وکلا نے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلا نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش پروفیسر غلام اعظم کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔ وکلاء نے ہائی کورٹ بار میں پروفیسر غلام اعظم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔