غالب مارکیٹ اور فیروز والہ میں 2 نوجوانوں کی پراسرار ہلاکت، پولیس نے نشئی قرار دیدیا

 لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) غالب مارکیٹ کے علاقہ مےں 26سالہ نامعلوم نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہو گےا ۔ گلبرگ مےںمیں نامعلوم 26سالہ نوجوان کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی ہے ۔پولیس کے مطابق متوفی حلئیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے ۔ جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹاﺅن نامعلوم نوجوان کی نعش پڑی ہوئی ملی پولیس فیروز والہ نے متوفی کی لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی پولیس نے متوفی کو نشئی قرار دیکر اپنی جان چھڑوائی ۔