عدالتی حکم کے باوجود رہائی نہ دینے پر قیدی کے ورثاءکا جیل انتظامیہ کیخلاف احتجاج

لاہور (سٹاف رپورٹر) کیمپ جیل انتظامیہ کی جانب سے تین روز قبل رہائی کا حکم دیئے جانے کے باوجود قیدی کو رہا نہ کئے جانے پر قیدی کے لواحقین اور محلے داروں نے جیل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ذرائع کے مطابق کیمپ جیل میں 17 سال سے قد غلام رضا کو تین روز قبل عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا جس کے باوجود جیل انتظامیہ کی جانب سے غلام رضا کو رہا نہیں کیا گیا جس پر اس کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاج کا آغاز کیا گیا اور فیروز پور روڈ بلاک کر دی جبکہ جیل انتظامیہ کے مطابق قیدی کی رہائی کیلئے فراہم کردہ دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے قیدی کو رہا نہیں کیاجا سکا۔