شہری کاقیمتی موبائل خراب کرنے پر مقامی موبائل شاپ کے مالک سے 19 نومبر کو جواب طلب

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے قیمتی موبائل خراب مقامی موبائل اینڈ ریپیئرننگ سنٹر کے مالک اعجاز شاہ کو جواب داخل کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 19نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے۔ کامران اقبال نے مذکورہ دکان مالک کے خلاف 4لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعوی دائر کررکھا ہے۔