سوئی گیس کے مقتول ملازم کا تایا بھی شدت غم سے چل بسا

سوئی گیس کے مقتول ملازم کا تایا بھی شدت غم سے چل بسا

لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں آئس فیکٹری میں گیس چوری کی اطلاع پر چھاپہ مارنے کے دوران مالکان کے ہاتھوں قتل ہونیوالے محکمہ سوئی گیس کے ملازم جنید اسلم کا تایا بھی شدت غم کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اس واقعہ پر اہل علاقہ اور ورثاءکی بڑی تعدا د نے شدید احتجاج کیا ہے ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ملزمان سے مک مکا کے بعد پولیس اس قتل کے واقعہ کو حادثہ کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب اس صورتحال کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف دلایا جائے بھتیجے کے قت کے غم اور انصاف کے حصول کیلئے آئے روز تھانے کے چکر تھانے سے تایا مرزا مشتاق بھی دم توڑ گیا ہے خدارا ہمیں انصاف دلایا جائے۔