سالن میں چھپکلی گر گئی، زہریلا کھانا کھانے سے 10 افراد بے ہوش

فیروز والہ (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک میں ایک گھر میں چھپکلی گرا کھانا کھانے سے تین عورتوں سمیت دس افراد بے ہوش ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال داخل کروا دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ کوٹ عبدالمالک کے رہائشی اسلم کے گھر میں کھانے میں اچانک چھپکلی گر گئی جس پتہ نہ ہونے پر اہلخانہ نے کھانا کھا لیا جس سے تین عورتیں چار مرد او رتین بچے نیم بے ہوش ہو گئے۔