سابق شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون ہلاک، اطلاع غلط تھی، پولیس ذرائع

سابق شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون ہلاک، اطلاع غلط تھی، پولیس ذرائع

لاہور (سٹاف رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ میں مبینہ طور پر تشدد سے خاتون کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے 15 پر جھوٹی کال چلائی گئی موقع پر پہنچے لیکن کوئی واقع نہیں ہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ شادی پورہ کی رہائشی شہناز شہزاد کا خاوند عامر سے چند ماہ قبل جھگڑا ہوا گزشتہ روز مبینہ طور پر عامر نے شہناز کے گھر جاکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے شہناز ہلاک ہو گئی۔ واقع کے بعد شہناز کے بھائی علی اصغر نے پولیس کو اطلاع دی پولیس کے مطابق شہناز کے قتل کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر شادی پورہ کے علاقہ میں پہنچے لیکن وہاں کچھ بھی نہیں ہوا تھا اور نہ ہی شہناز کے متعلق معلوم ہو سکا کہ وہ کہاں ہے اہل علاقہ سے معلومات لی تو انہوں نے بتایا کہ شہناز کو عامر نے 6 ماہ قبل ہی طلاق دیدی تھی ایس ایچ او صفدر سجاد کا کہنا ہے کہ 15 پر کال کرنیوالے علی اصغر کی تلاش جاری ہے جبکہ تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں اور شہناز بھی کو تلاش کیا جا رہا ہے۔