ایپکا کا محرم الحرام کے دوران دھرنے مو¿خر،28 اکتوبر کو قلم چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) ایپکا پنجاب کا ایک ہنگامی اجلاس زیرصدرات حاجی محمد ارشاد چوہدری، صوبائی صدر ایپکا پنجاب منعقد ہوا جس میںحاجی فضل داد گجر، لالہ محمد اسلم، محمد یونس بھٹی، مزمل حسین، غلام مصطفی، راشد خان، سیلمان خان و دیگر قائدین ایپکا نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے احترام میں ایپکا دھرنے موخر کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے اور 28 اکتوبر کو اپنے اپنے دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔