انوسٹی گیشن آفیسر مدعی سے ملکر دھمکیاں دے رہا ہے،آئی جی پنجاب تحفظ دلائیں:مرزا عامر

لاہور (سٹاف رپورٹر) انوسٹی گیشن آفیسربھاٹی گیٹ مبینہ طور پر مدعی سے ملکر ملزم کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے متاثرہ شخص نے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا ،سی سی پی او لاہور امین وینس غیرجانبردار انوسٹی گیشن آفیسر کو تفتیش منتقل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ تفتیش میں اصل حقائق سامنے آ سکیں معلوم ہوا ہے کہ تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ موری گیٹ کا رہائشی مرزا عامر بیگ کا چچا زاد بھائی زاہد بیگ سے جھگڑا ہو گیا اسی دوران جھگڑے کے فوری بعد زاہد کی اچانک طبعت خراب ہو گئی جس پر اسے پہلے میو ہسپتال اور پھر دل کی تکلیف پر کارڈیالوجی لیجایا گیا جہاں وہ چل بسا بھاٹی گیٹ پولیس نے مدعیوں کی درخواست پر قتل کا مقدمہ نمبر270/14 عامر پر درج کر دیا جبکہ عامر کا کہنا ہے کہ زاہد طبی موت واقع ہوئی ہے اسے قتل نہیں کیاانوسٹی گیشن آفیسر بھاٹی گیٹ مدعیوں کے بھائی سے ملکر دھمکیاں دے رہا ہے اس سے میرٹ پر تفتیش کی توقع نہیں ہے اس مقدمہ کی تفتیش کسی بھی دوسرے ایماندار آفسیر سے کروائی جائے ۔