انصاف کا نظام قائم کئے بغیر ملکی حالات درست نہیں ہو سکتے:سید محمد شاہ

 لاہور (پ ر)پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں لاہور سیٹ کے امیدوار سید محمد شاہ نے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروقؓ کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔آپ کے دور خلافت میں غریب اور امیر کے درمیان فرق ختم کر دیا گیا تھا۔ آج پاکستان میں عوام انصاف اور روٹی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں انصاف کا نظام قائم نہیں ہوتا اس وقت تک ملکی معاملات درست نہیں ہو سکتے۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے چیمبر میں وکلاءکے ایک وفد سے ملاقات میں کیں۔وفد میں میاں محمد مدثر بودلہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، رئلسٹک لائیرز فورم کے سابق جنرل سیکرٹری شفقت حفیظ قادری ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاءشریک تھے۔