انتخابی عذر داری کیس: ملک ریاض نے ریٹرننگ و پریذائیڈنگ افسران کو طلب نہ کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض نے انتخابی عذرداری کی سماعت کے دوران این اے 118 کے ریٹرننگ افسراور پریزائیڈنگ افسروں کو بطور گواہ طلب نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ملک ریاض نے اختیار کیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل انکے خلاف تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کی انتخابی عذرداری پر سماعت کر رہا ہے، ٹربیونل کی کارروائی کے دوران الیکشن ریکارڈ نادرا کو تصدیق کیلئے بھجوایا گیا انہوں نے الیکشن ٹربیونل سے استدعا کی کہ مذکورہ حلقے کے ریٹرنگ اور پریزائیڈنگ افسروں کو بطور گواہ طلب کیا جائے اور ان سے دو سو گیارہ تھیلوں سے متعلق شہادتیں طلب کی جائیں تاکہ متعلقہ اور غیرمتعلقہ ووٹوں کاابہام ختم ہو سکے مگر ٹربیونل نے انکی درخواست مسترد کر دی۔