آسٹریلین ہائی کمیشن کے وفد کا دورہ سنٹرل پولیس آفس

لاہور (سٹاف رپورٹر) آسٹریلین ہائی کمشن کے 2 رکنی وفد نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا سے ملاقات کی میٹنگ میں شمالی علاقہ جات سے لاہور میں آنے والے افراد کے معاملات کے بارے میں گفتگو کی گئی آئی جی پنجاب نے وفد کو بتایا کہ ان افراد کے بارے میں بنیادی انسانی حقوق کے تمام تر تقاضوں کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔