کئی برسوں سے پٹرولنگ پولیس میں تعینات ملازمین کو واپس ضلع میں بھجوایا جائیگا: ترجمان

لاہور (نامہ نگار) پنجاب ہائی وے پٹرول کو فعال بنانے اور اس کی استعداد کا ر بڑھانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو ملازمین پچھلے کئی سالوں سے پٹرولنگ پولیس میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان کو واپس ضلع پولیس میں بھیجا جائے گا اور ان کی جگہ نئے افسران تعینات کئے جائیںگے