ڈوبنے والے بچے کی نعش برآمد، 2 افراد کی تلاش جاری

رائے ونڈ+ فیروز والہ (نامہ نگاران) گزشہ روز راجہ جنگ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہونے والے 13سالہ حسنین کی نعش ریسکیو ٹیم نے چار دن کی مسلسل جدوجہد کے بعد گزشتہ روزنہر سے برآمد کرلی ۔ ۔دوسرے دن ڈوب کر ہلاک ہونے والے بچے وسیم کی نعش کی تلاش جاری ہے ۔ راوی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے کوٹ عبدالمالک کے رہائشی نوجوان محمود بن قیصر کی نعش دوسرے رورز بھی نہ مل سکی۔