ٹریفک حادثات میں طالبہ اور لڑکے سمیت 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

ٹریفک حادثات میں طالبہ اور لڑکے سمیت 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

لا ہور + فیروز والہ (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں طالبہ اور لڑکے سمیت 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے شا ہد رہ میں 12سا لہ لڑ کا سعید پیدل جا رہا تھا کہ ایک گد ھا گا ڑ ی نے اسے ٹکر مار دی ۔ طبی امداد کے لئے ہسپتا ل پہنچا یا گیا دم توڑ گیا ہے ۔ نوجوان نذر احمد اپنی ماں زہرہ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر شیخوپورہ کی طرف جا رہے تھے گدھا گاڑی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں زہرہ بی بی ہلاک اس کا بیٹا نذر احمد شدید زخمی ہو گیا ۔موٹروے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث چار افراد زخمی ہو گئے۔ شرقپور کے طالب علم کیری ڈبے میں سوار جا رہے تھے نواں پنڈ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بی اے کی طالبہ ثناء افتخار اور ڈرائیور عابد علی موقع پر ہلاک ہو گئے۔ جبکہ چار طالبعلم محمد عثمان، ساجد اور ہارون زخمی ہو گئے۔