مختصر خبریں

مختصر خبریں

لاہور+ فیروز والہ+ رائیونڈ (وقائع نگار خصوصی+ نامہ نگاران+خبرنگار) عدالت نے سرائے عالمگیر کے علاقہ چک نظر میں بھٹہ مالک کی قید سے بچوں خواتین سمیت 11 افراد کو بازیاب کرکے رہا کر دیا٭تحصیل فیروز والہ کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے سلسلے میں جیل سے آنے والے ملزمان کی حاضری نہ لگ سکی٭ لاہور ہائیکورٹ نے حبس بے جا کی درخواست میں خاتون درخواست گزار کے سابق شوہر کو ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے آج بچے ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ٭گرانفروشوں کیخلاف کارروائی جاری، مزید 29 گرفتار ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ٭رائیونڈ: مکان سے بھاری مقدار میں چرس، افیون برآمد پولیس کارروائی کو خفیہ رکھنے کیلئے کوشاں ۔