محکمانہ پالیسی کے مطابق قیدیوں کیلئے تندرست مرغی لائی جاتی ہے: ترجمان سنٹرل جیل کوٹ لکھپت

لاہور (سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کے ترجمان نے کہا ہے کہ جیل میں قیدیوں کے کھانے کے لئے زندہ اور تندرست مرغی لائی جاتی ہے جس کو جیل کے سلاٹر ہاؤس میں ذبح کیا جاتا ہے سنٹرل جیل میں مرغی کی سپلائی رجسٹرڈ ٹھیکیدار کی طرف سیکی جا رہی ہے اور دیگر افراد کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔