لاہور میں 21 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، 3کاریں، 14موٹر سائیکل چوری

لاہور میں 21 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، 3کاریں، 14موٹر سائیکل چوری

لاہور+ فیروزوالا (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میں 21 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، چوریاں، 3کاریں 14موٹر سائیکل چوری کرلیں۔ ڈاکوؤں نے ٹائو ن شپ کے علاقہ کالج روڈ پر ملک اویس کی فیملی سے5 لاکھ روپے، نو اب ٹا ئو ن کے علا قہ میں اشتیاق کی فیملی سے3 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔چوروں نے غالب مارکیٹ میں نثار احمد سے 2 لا کھ اور لیپ ٹاپ، ڈیفنس میں راشد سے ایک لا کھ 95 ہزار، شما لی چھائونی کے علاقہ آر اے بازار سٹاپ پر طاہر کی دوکا ن سے ایک لاکھ25 ہزارروپے، سبزہ زار کے علاقہ میں فرخ عظیم سے ایک لاکھ، ماڈل ٹائون میں سجاد سے90 ہزار روپے اور موبائل فون ، بادامی باغ داتا نگر میں خلیل سے 75 ہزار، اردو با زار میں وقا ص شبیرسے 60ہزار، رائیونڈ سٹی میں جاوید سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون راجہ مارکیٹ میںشیر فر وش کی دوکان سے 15ہزار روپے اور مو بائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے ہربنس پو رہ کے علا قہ قلندر پو رہ میں شاہد الیا س کے گھر سے6لاکھ روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان جبکہ غازی آباد کے علاقہ میں شکور کے گھر سے اس کی رائفل چوری ہو گئی۔چوروں نے ٹائون شپ سے انوار،کوٹ لکھپت سے ایو ب ، ڈیفنس سے مشتاق کی کاریں جبکہ شاہدرہ ٹائون سے احمد ،گڑھی شاہو سے نعیم،ہنجر وال سے آزان، بھا ٹی گیٹ سے رفیق،شادباغ سے اشتیاق، مصری شاہ سے شاہد، غازی آباد سے حنیف، شمالی چھائونی سے لیا قت بٹ، سرور روڈ سے شیخ انوار ،کاہنہ سے آصف، نشترکانونی سے صدیق، لیاقت آباد سے اصغر، چوہنگ سے منیر، جوہرٹائون سے جنیدکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ علاوہ ازیں فیروزوالا کرسارپار میں ڈاکوئوں نے زمیندار اللہ رکھا کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر چار لاکھ روپے کے زیورات، 50ہزار نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ لاہور روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ایک کمپنی کے کار سوار دو سیلز مینوں فیضان اور اختر کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر گیارہ لاکھ روپے کی رقم موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے دکاندار سے50 ہزار روپے تین موبائل چھین لئے۔ مریدکے میں ڈاکوئوں نے شہری سے ایک لاکھ روپے کی رقم، دو موبائل چھین لئے۔ کالاشاہ کاکو کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر پٹرول پمپ لوٹ لیا، ایک لاکھ روپے کی رقم موبائل اور پٹرول پمپ پر موجود دیگر افراد کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔
ڈاکے