ساندہ: گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی

لاہور(نامہ نگار)ساندہ کے علاقہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا ۔ ساندہ کے علاقہ بازار حکیماں میں واقع ایک مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 3افراد ملبے تلے دب گئے ۔ ریسکیو نے زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے ۔تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔