اچھرہ:مریضہ کے لواحقین کا ہسپتال کے 3گارڈز پر تشدد‘زخمی کردیا

لاہور (نامہ نگار)اچھرہ کے علاقہ میں واپڈا ہسپتال میں مریضہ کے لواحقین نے تشددکا نشانہ بنا کر 3 سکیورٹی گارڈز کو زخمی کردیا۔ پولیس نے ہسپتال کے ایم ایس کی درخواست پر 4 ملزموں صغیر‘قیصر‘عرفان اور قدیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے.