ٹریفک حادثات، نوسربازی کے واقعات میں 4افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

ٹریفک حادثات، نوسربازی کے واقعات میں 4افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات، نوسربازی کے واقعات میں 4 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 3زخمی بھی ہوئے بتایا گیا ہے کہ شیرا کوٹ کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے اجمل نامی طالب علم کو زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا لاش ورثاءکے حوالے کر دیا گیا، باغبانپورہ کے علاقہ میں رکشا اور ویگن کے مابین تصادم کے نتیجہ میں رکشا ڈرائیور ارشد، عامر، اسلم سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔ لاہور سے سٹاف رپورٹر کیمطابق اسلام پورہ کے علاقہ میں نوسربازوں نے نشہ آور چیز کھلا کر 30سالہ شخص کو ہلاک کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اسلام پورہ مین بازار کے قریب سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش کو دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ داتا دربار کے علاقہ میں 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش کو دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے منہ سے چھاگ نکل رہی تھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم شخص کو نوسربازوں نے نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کیا ہے۔ جبکہ لوئر ماڈل سے مشتاق، نواں کوٹ سے ارسلان اور لری اڈا سے محسن کو نوسربازوں نے نشہ اور اشیاءکھلا کر لوٹ لیا۔ لائن کے علاقہ میں 50سالہ شخص پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سول لائن کے علاقہ دربار شاہ عنایت قادری کے پاس سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش کو دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔