مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے تاجر کے بیٹے کو قتل کر دیا، ڈاکٹر کے اہلخانہ پر تشدد

لاہور (سٹاف رپورٹر) مصری شاہ کے علاقہ میں اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجر کے بیٹے کو ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر قتل کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجر عبدالحمید کا 25سالہ بیٹا اکرم دکان سے گھر آرہا تھا کہ پیکو روڈ کے قریب 2ڈاکوﺅں نے اس سے نقدی اور موبائل چھین لیا، مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔ دیگر وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوںکے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فون، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا، جناح ہسپتال کے ڈاکٹر شبیر سپراکے گھر میں 2ڈاکوﺅں نے گھس اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 10لاکھ روپے اور 8تولے زیورات، لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، مزاحمت پر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا پولیس نے 2سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا، رات گئے دوسرے سکیورٹی گارڈز کے احتجاج پر انہیں رہا کر دیا گیا، قائداعظم انڈسٹری ایریا چاندنی چوک میں ڈاکو عدیل کے گھر سے 7لاکھ روپے، زیورات لوٹ کر لے گئے، جوہر ٹاﺅن میں ڈاکو عثمان کے گھر سے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ روپے اور زیورات لوٹ لئے۔ ہنجروال میں 4ڈاکوﺅں نے سمیرا بی بی کے گھر سے 4لاکھ روپے لوٹ لئے۔ غازی آباد میںڈاکوﺅں نے محمد سعید کے سٹور میں گھس کر تمام گاہکوں اوردکان میں موجود ملازمین کو یرغمال بنا کر8لاکھ روپے، 6موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ محمد سعید کا کہنا ہے کہ ان کی دکان چند سالوں میں یہ چوتھی واردات ہے، نشتر کالونی میں ڈاکوﺅںنے سلیم کے گھر میں گھس کر 10لاکھ روپے زیورات ونقدی، کاہنہ میںڈاکوﺅںنے حسنین کے گھر میںگھس کر 8لاکھ روپے، شاہدرہ ٹاﺅن میں ڈاکو ناکے پر اشرف وغیرہ 6افرادسے 3لاکھ روپے، قیمتی گھڑیاں ، موبائل فون لوٹ لئے، فیصل ٹاﺅن میںوقاص سے ڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل فون، شمالی چھاﺅنی میں ارشدسے ایک لاکھ روپے او رموبائل فون، لٹن روڈ پر آصف سے ایک لاکھ روپے او رموبائل فون، مصری شاہ میں شمائل سے 80ہزار روپے اورموبائل فون، گجر پورہ میں نجیب حسن سے 55ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میںنصیر سے 50ہزار روپے اورموبائل فون، اقبال ٹاﺅن میں عثمان سے لیپ ٹاپ ا ورموبائل فون، راوی روڈ میں حامد سے 35ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے گئے، سول لائن میںکاشف، گلشن اقبال میں ذوہیب ، جوہر ٹاﺅن میں عاصم ، غالب مارکیٹ میں شاہد کی گاڑیاں جبکہ شادباغ میںسلامت ، گارڈن ٹاﺅن میںہاشم اور صمد ، شمالی چھاﺅنی میںنثار ، گوالمنڈی میں جبار ، شفیق آباد میںاسد ، اچھرہ میں محبوب کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔
 ڈاکے