فائرنگ کے واقعات میں تین افراد قتل‘ تین شدید زخمی

فائرنگ کے واقعات میں تین افراد قتل‘ تین شدید زخمی

لاہور (سٹاف رپورٹر) نصیر آباد کے علاقہ میں 30سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے سر میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ جبکہ لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 3افراد زخمی ہو گئے۔ باپ ذاکر رکشے پر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے سر میں گولیاں مار کر اسے قتل کر دیا۔ نورجہاں چوک میں بڑے میاں درس کے قریب عرفان اور مٹھو میں پیسوں کے لین دین پر صبح لڑائی ہوئی ایس ایچ او مغل پورہ طارق بشیر چیمہ کے مطابق مٹھو نے سود پر عرفان نامی شخص کو ایک لاکھ روپے دئے اور واپس مانگنے پر دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر مٹھو نے فائرنگ سے عرفان، راہگیر اور این رریبان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔علاوہ ازیںبیگم کوٹ شاہدرہ کا رہائشی نوجوان توصیف احمد بیوی کے ہمراہ اپنے سسرال پیپلزکالونی میں آیا ہوا تھا جہاں سے میاں بیوی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آ رہے تھے جب گول چکر پیپلزکالونی بازار میں پہنچے تو موٹر سائیکل سواروں نے موزر سے اسے گولیاں مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔