سید والا: ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس کے حوالے کرنے پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ، 2 افراد قتل، ایک زخمی

سید والا: ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس کے حوالے کرنے پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ، 2 افراد قتل، ایک زخمی

سےدوالا(نامہ نگار) ڈکےت گےنگ کا سرغنہ پکڑ کر حوالہ پولےس کرنے پر مسلح ڈاکوﺅں کی اندھا دھند فائرنگ سے2 افراد قتل،1 شدےد زخمی ہو گیا۔ نواحی گاﺅں چک نمبر22/75 مےں تقرےباً اےک سال قبل محمد نواز، احمد علی وغےرہ نے اشتہاری ڈاکو افتخار احمد عرف کھارو وسےر کو پکڑ کر حوالہ پولےس کےا تھا جس کا اس کے ساتھی ڈاکوﺅں کو شدےد رنج تھا ۔ گزشتہ روز محمد نواز، احمد علی وغےرہ اپنی دکان پر بےٹھے تھے موٹر سائےکل پر سوار مسلح ڈاکوﺅں نے دکان پر آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتےجہ مےں محمد نواز موقع پر دم توڑ گےا۔ اس کے ساتھی غضنفر شاہ کو قرےبی ہسپتال لے جاےا گےا جو جاتے ہوئے راستے مےں دم توڑ گےا جبکہ محمد نواز کے والد کو شدےد زخمی حالت مےں الائےڈ ہسپتال فےصل آباد بھےج دےا گےا ہے۔ احمد علی کی حالت بھی تشوےشناک بتائی جاتی ہے۔
2قتل