بچوں کی لڑائی پر نوجوان نے فائرنگ کر کے رشتے دا ر کو قتل کر دیا
لاہور (نامہ نگار) نواں کوٹ کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے رشتے دا ر6بچوں کے باپ کو قتل کر دیا۔ نواں کوٹ کے علاقہ کوٹ کمبوہ کے عبد الرئوف نے اپنے باپ کے پھوپھی زاد بھائی یعقوب کو بچوں کی لڑائی کے دوران گالم گلوچ کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا مقتول 6بچوں کا باپ تھا اور محنت مزدوری کر تا تھا مقتول کے ور ثا ء کا کہنا تھا ملزم عبد الرئوف نے اپنے باپ رفیق، بھائی فاروق اور رشتہ دار تنویر کے ساتھ مل کر یعقوب کو قتل کیا ہے ملزمان جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی علاقہ میں کئی لوگوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر چکے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔