گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر تباہ

گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر تباہ

لاہور (نامہ نگا ر) بادامی باغ کے علاقہ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔  سوامی نگر میں عبدالحمید کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر، الیکٹرانکس و دیگرگھریلوسامان جل کر تباہ ہو گیاہے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔