کوٹ رادھاکشن واقعہ میں ملوث 59 افراد کیخلاف کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن میں ملوث 59 افراد کے خلاف درج مقدمے کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔ آئندہ پیشی پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔ گزشتہ روز کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔