کار نے موٹرسائیکل سوار سیکرٹریٹ ملازم کو کچل کر ہلاک کر دیا

 لاہور (نامہ نگار) سبزہ زار کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے 50سالہ موٹر سائیکل سوار سیکرٹریٹ ملازم کو کچل کر ہلاک کردیا ہے ۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیاہے ۔ بتا یا جاتا ہے کہ سبزہ زار کا رہائشی 50سالہ امین سول سیکرٹریٹ میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں ملازم تھا۔وہ موٹرسائیکل  پرکسی کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے کچل کر شدید زخمی ہو گیا زخمی حالت میں اسکو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن لوگوں نے اسکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ متوفی 4بچوں کا باپ تھا ۔