ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس: خصوصی عدالت نے ملزم کو 2 بار عمر قید، 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس: خصوصی عدالت نے ملزم کو 2 بار عمر قید، 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس میں ملوث ملزم احسن شاہ کیخلاف جرم ثابت ہونے پر اسے دو مرتبہ عمر قید،4 لاکھ روپے جرمانہ، عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں مزید ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کو2010 ءکے دوران لاہور ایئرپورٹ کی لابی میں فائرنگ کرکے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ دبئی سے واپس وطن آرہا تھا۔ وقوعہ کے وقت ملزم خرم کوموقع سے گرفتار کرکے اسکے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا جبکہ ملزم احسن مفرور رہا۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم خرم کو سزائے موت کا حکم سنادیا تھا تاہم ملزم احسن شاہ کو بعد میں پولیس نے گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کردیا گذشتہ روز فاضل عدالت نے احسن کیخلاف مذکورہ بالا سزا کا حکم سنایا۔
ٹیپو ٹرکاں والا کیس