ٹبی سٹی ، بھاٹی اور سول لائنز سے 3 افراد کی نعش برآمد

لاہور (نامہ نگار) ٹبی سٹی کے علاقہ میںسے 45سالہ نامعلوم شخص کی  نعش برآمد ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹبی سٹی کے علاقہ ترنم چوک میں 45سالہ نامعلوم شخص کی  نعش دیکھ کرمقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی۔ دریں اثناء  پرندہ مارکیٹ میں 52سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیکر مقامی افراد سے پوچھا گچھا کی لیکن لاش کی شناخت نہ ہو سکی ۔ سو لائن  میں 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش سٹرک پر پڑی دیکھ کر موٹر سائیکل سوار شخص نے پولیس کو اطلاع دی ۔