ملکوال: بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

ملکوال: بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

ملکوال(نامہ نگار) تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تاثیر الفت سکنہ مونگ اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کھاریاں جا رہا تھا ۔ جب وہ شہانہ لوک کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنیوالی تیز رفتار بس نے انہیں کچل دیا جس سے تاثیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکی بیوی کو تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
ملکوال حادثہ