لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے کو عمر قید 10 لاکھ ہرجانے کا حکم

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں ملزم اویس کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے14 سال قید سخت اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق ملزم نے رشتہ کے تنازع پر اپنی رشتہ دار لڑکی نیلم بی بی پر تیزاب پھینک دیا ۔