شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی ڈاکو موٹرسائیکل، پسٹل چھوڑ کر فرار

شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی ڈاکو موٹرسائیکل، پسٹل چھوڑ کر فرار

لاہور ( نامہ نگار )مسلم ٹاؤن فلائی اوور پر شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی ہے جبکہ ڈاکو اپنی موٹر سائیکل ، موبائل فون ،اور پسٹل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔  ندیم عباس مسلم ٹاؤن فلائی اوور سے گزررہا تھا کہ ڈاکو لوٹنے لگااتوندیم عباس بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو پر جھپٹ پڑا اور اس کو قابو کر نے کی کوشش کی اسی دوران ڈاکو نے فائرنگ بھی کی ۔ لیکن شہری ڈاکو کا پسٹل چھیننے میں کامیاب ہوگیا ۔