شراب کی بوتل ہوٹل لے جانے والا پولیس اہلکار برطرف

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے شراب کی بوتل ہوٹل میں لے جانے والے اہلکار ضیاء الحق کو نوکری سے برطرف کر دیااہلکار ہوٹل کے اندر شراب کی بوتل کے ہمراہ داخل ہوتے ہوئے دکھا گیاتھا ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی ہیڈ کواٹر عمر سعید کو باقاعدہ انکوائری کا حکم دیا تھا۔