شاہدرہ: کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ ٹریول ایجنسی کے مالک نے زہر کھا کر زندگی ختم کرلی

شاہدرہ: کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ ٹریول ایجنسی کے مالک نے زہر کھا کر زندگی ختم کرلی

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ میں کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ کوٹ شہاب الدین کے رہائشی 50 سالہ عبدالوحید نے ٹریول ایجنسی کا دفتر بنا رکھا تھا۔ عبدالوحید کا کاروبار چل نہیں رہا تھا اس نے کافی پیسے ادھار لے رکھے تھے خراب مالی حالت پر عبدالوحید نے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ روز زہریلی گولیاںکھالیں۔ حالت غیر ہونے پر امدادی ٹیموں اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔