بیوی کو زندہ جلانے والے کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

بیوی کو  زندہ جلانے والے کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو زندہ جلا کر قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ سرکاری وکیل خرم خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مجرم عمران نے دو سال قبل اپنی بیوی آمنہ پر تیل چھڑکا اور آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔ انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا چکی ہے لہذا سزا کے خلاف اسکی اپیل کو مسترد کیا جائے۔ جس پر عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے مجرم عمران کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔