کرنٹ لگنے سے 7 سالہ بچی جھلس گئی
فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی پیپلز پارٹی فیروز والہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے سات سالہ بچی بڑی طرح جھلس گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا بتایا گیا ہے کہ شاہد علی کی بیٹی سات سالہ زکیہ شاہد اپنے مکان کی چھت پر کھڑی تھی کہ مکان کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی مین تار سے چھو جانے کے بعاث اس کا ہاتھ بری طرح جھلس گیا ۔