ہائیکورٹ کے حکم پر مکان کا قبضہ واگزار‘ مالک کو دے دیا گیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے لاہور کے علاقہ سمن آباد میں تین مرلہ مکان کا قبضہ واگزار کر ا کے مالک کو دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ مکان مالک شہزاد حفیظ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مکان کو کرایہ پر دیا گیا جس کے بعد اس مکان پر قبضہ کر لیا گیا جس پر درخواست گذار نے پانچ افراد اسلم وغیرہ پر متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرا دیا جس کی ملزمان نے عبوری ضمانت کروا لی بعدازاں ملزمان کی ضمانت خارج ہو گئی اور انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔