نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

فیروز والا (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ایک شخص محمد خالد کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رچنا ٹا¶ن کا رہائشی 45 سالہ محمد خالد پنڈ فیروزوالا کے قریب قبرستان جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ فیروز والا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم ملزموں کا سراغ نہیں مل سکا۔