محرم کے جلوس میں شامل متعدد افراد کی جیبیں کٹ گئیں‘ہزاروں روپے اور موبائل فونز سے محروم

لاہور (اپنے نمائندے سے) صوبائی حکومت میں عاشورہ کے مین جلوس کے موقع پر 5 عزاداروں کی جیبیں کاٹ کر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل ٹیلی فون سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرشن نگر کے رہائشی غلام عباس کی جیب سے جیب تراش 35 ہزار روپے اور موبائل فون لے گیا۔ بھاٹی کے علاقہ میں رہائش پذیر عزادار حسین کی جیب سے نامعلوم جیب تراش 10 ہزار نقدی اور قیمتی موبائل نکال کر فرار ہو گئے۔ گامے شاہ امام بارگاہ کے باہر سے تین افراد حسن‘ اکبر اور یاسر کی جیبوں سے ہزاروں روپے اور موبائل ٹیلی فون نکال لئے گئے۔