لین دین کے تنازعہ پر بڑا بھائی قتل کر دیا

لاہور (اپنے نمائندے سے) سندر کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ سندرکے علاقہ بھائی کوٹ گاﺅں کے تیس سالہ یونس کا اپنے چھوٹے بھائی یوسف کے ساتھ زمین کے تنازعے پر جھگڑا ہوا، تلخ کلامی کے بعد دونوں بھائی طیش میں آ گئے اور چھوٹے بھائی نے اندھادھند فائرنگ کرکے یونس کو شدید زخمی کر دیا، جسے زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور ہلاک ہو گیا۔
بھائی قتل