سیشن کورٹس کی 3 حصوں میں تقسیم کے پہلے دن وکلاءاور سائلوں کو مشکلات کا سامنا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی سیشن عدالتوں کی 3 حصوں میں تقسیم کے پہلے روز وکلا اور سائلوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سائل اور وکلا سارا دن عدالتوں کو تلاش کرتے اور ایک دوسرے سے عدالتوں کے نئے کمرے اور جگہ کے متعلق پوچھتے رہے۔ ججوں کے کمرے تبدیل کرنے سے سائلوں اور وکلا کو سخت زحمت اٹھانا پڑی۔ انہوں نے اپیل کی کہ عدالتوں کے نام اور جگہ کے متعلق فوری طور پر لسٹیں آویزاں کی جائیں تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔